Header

                                                        اجزاء
پسا ہوا لہسن : ایک چائے کا چمچ
آلو چھوٹے سائز کے : آدھا کلو
چکن کا قیمہ : ایک پیالی
نمک : حسب ذائقہ
ہری پیاز : دو عدد
چیڈر چیز : ایک پیالی
ڈبل روٹی کا چورا : حسب ضرورت
پسی ہوئی کالی مرچ : ایک چائے کا چمچ                
کوکنگ آئل : حسب ضرورت
انڈے : دو عدد
پکانے کا وقت : ۱۰ سے ۱۲ منٹ
تیاری کا وقت : ۳۰ سے ۴۰ منٹ

تعداد : ۱۰ سے۱۲ افراد
Stuffed Potatoes

ترکیب
پین میں نمک ڈال کر پانی ابالنے رکھیں اور ابال آنے پر اس میں آلو ڈال دیں ۔ دس سے بارہ منٹ ابال کر چولہے سے اتار کر ٹھنڈا کر لیں ۔قیمے میں لہسن نمک اور کالی مرچ ڈال کر ہلکی آنچ پر پکنے رکھیں اور اسے اتنی دیر پکائیں کہ قیمے کا اپنا پانی خشک ہو جائے ۔آلوئوں کو چھیل کر درمیان سے کاٹیں اور احتیاط سے اندر کا گودا نکال لیں تا کہ اسٹفنگ بھرنے کے لیے جگہ بن جائے ۔قیمے میں باریک کٹی ہوئی ہری پیاز ، کش کیا ہوا چیز اور آلوئوں کا گودا میش کر کے ملائیں اور آلو کے ایک ٹکڑے میں بھر کے دوسرے سے بند کر دیں۔انڈوں کو پھینٹ کر رکھ لیں اور ڈبل روٹی کے چورے کو پیالی میں رکھ لیں ۔بھرے ہوئے آلوئوں کو پہلے انڈے میں ڈپ کریں پھر ڈبل روٹی کے چورے میں لتھیڑ کر دس سے پندرہ منٹ کے لیے فریج میں رکھ دیں ۔کڑاہی میں کوکنگ آئل کو درمیانی آنچ پر گرم کرنے رکھ دیں اور تیار کیے ہوئے آلوئوں کو سنہری فرائی کر لیں۔
پریزنٹیشن
پلیٹر میں گرم گرم سجا کر ٹماٹو کیچپ اور چٹنی کے ساتھ پیش کریں ۔


0 آراء Blogger 0 Facebook

ایک تبصرہ شائع کریں

 
UrduCookBook © 2013. All Rights Reserved. Powered by VebKraze
Top