Header

اجزاء
نمک : حسب ذائقہ
لال لوبیا : دو پیالی
پیاز : دو عدد درمیانی
ادرک : دو انچ کا ٹکڑا
پسا ہوا دھنیا: ایک چائے کا چمچ
لال مرچ پسی ہوئی: ایک کھانے کا چمچ
ٹماٹر : دو عدد درمیانے
ہلدی : ایک چائے کا چمچ
فریش کریم : آدھی پیالی
دہی : تین چوتھائی پیالی
ہری مرچیں: دو سے تین عدد
پسا ہوا گرم مصالحی : آدھا چائے کا چمچ
کنولا ائل : آدھی پیالی
ہرا دھنیا : آدھی گٹھی
پکانے کا وقت : آدھا گھنٹہ
تیاری کا وقت : ایک گھنٹہ

افراد: ۴ سے ۵ کے لئے
Malai Raajma

ترکیب
لوبیا کو صاف دھو کرپانی میں بھگو کر رکھ دیں پھر انہیں ابال کر گلا لیں ( خیال رہے کہ یہ زیادہ نہ گلنے پائے)
پیاز ، ٹماٹر ، ہرا دھنیا اور ہری مرچوں کو باریک کاٹ کر رکھ لیں ۔ دہی اور کریم کو ملا کر پھینٹ لیں اور فریج میں رکھ دیں
پین میں کنولا آئل ڈال کر ہلکی آنچ پر گرم کریں اور اس میں ابلی ہوئی لوبیا،کچلا ہوا ادرک اور پسا ہوا دھنیا ڈال کر فرائی کریں
تین سے چار منٹ فرائی کر کے نکال لیں ۔ پھر اسی تیل میں پیاز کو ہلکا سا نرم ہونے تک فرائی کریں
پیاز میں ہری مرچیں ڈال کر ایک سے دو منٹ تک فرائی کریں ۔ پھر اس میں لال مرچ، ہلدی،نمک اور ٹماٹر ڈالیں اور اتنی دیر بھونیں کہ ٹماٹراچھی طرح گل جائیں
اس میں فرائی کیا ہوا لوبیا ڈال کر اچھی طرح بھونیں ۔ پسا ہوا گرم مصالحہ اور کریم کا مکسچر ڈال کر ہلکی آنچ پر دم پر رکھ دیں
پریزنٹیشن
پانچ سے سات منٹ بعد ڈش میں نکال کر باریک کٹا ہوا دھنیا چھڑکیں اور گرم گرم چپاتیوں کے ساتھ پیش کریں


0 آراء Blogger 0 Facebook

ایک تبصرہ شائع کریں

 
UrduCookBook © 2013. All Rights Reserved. Powered by VebKraze
Top