اجزاء
:
|
|
پسی ہوئی لال مرچ : ایک چائے کا چمچ
|
قیمہ : آدھا کلو
|
ادرک : دو انچ کا ٹکڑا
|
نمک : حسب ذائقہ
|
پیاز: ایک عدد درمیانی
|
لہسن: ۴سے۶ جوئے
|
خشخاش : ایک کھانے کا چمچ
|
انڈے : دو عدد
|
بیسن : چار کھانے کے چمچ
|
سفید زیرہ: ایک چائے کا چمچ
|
ہرا دھنیا : حسب پسند
|
ہری مرچیں : حسب پسند
|
تیاری کا وقت:آدھا گھنٹہ
|
کوکنگ آئل : حسب ضرورت
|
افراد : پانچ سے چھ کے لئے
|
پکانے کا وقت : ۲۰ سے ۲۵ منٹ
|
|
|
ترکیب :
|
|
قیمے کو دھو کر چھلنی میں ڈال کر مکمل طور پر خشک کر لیں۔آدھا
قیمہ علیحدہ کرکے اس میں کچلا ہوا ادرک لہسن ڈالیں اور درمیانی آنچ پر ڈھک کر
پکنے رکھ دیں
جب قیمے کا اپنا پانی خشک ہو جائےتو چولہے سے اتار کر
مکمل ٹھنڈا کر لیں اور اس میں کچا قیمہ اور پیاز،سفید زیرہ اور خشخاش ملا کر باریک
پیس لیں
چاپر سے نکال کر اس میں لال مرچ ، نمک ، انڈے، باریک کٹی
ہوئی ہری مرچیں، ہرا دھنیا اور دو کھانے کے چمچ بیسن ڈال کر اچھی طرح ملا لیں
اور اس کے بڑے بڑے کباب بنا کر دس سے پندرہ منٹ کے لئے فریج میں رکھ دیں
گرل پین کو درمیانی آنچ پر پانچ سے سات منٹ رکھ کر گرم
کر لیں اور اس پر برش کی مدد سے کوکنگ آئل لگا لیں
ایک سے دو کباب کو گرل پین پر رکھ کر درمیانی آنچ پر ایک
طرف سے سنہرا ہونے تک سینکیں پھر پلٹ کر دوسری طرف سے سنہرا گرل کر لیں
|
|
پریزنٹیشن :
|
|
ان مزیدار کبابو ں کو چٹنی اور سلاد کے ساتھ پیش کریں
|
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
0 آراء Blogger 0 Facebook
ایک تبصرہ شائع کریں