Header

اجزاء
نمک : حسب ذائقہ
بکرے کی ران :ڈیڑھ سے دو کلو
لہسن : آٹھ سے دس جوئے
ادرک : تین انچ کا ٹکڑا
مصری : ایک کھانے کا چمچ
پیاز : ایک عدد
کالی مرچ گدری پسی ہوئی: ایک کھانے کا چمچ
قلمی شورہ : ایک کھانے کا چمچ
سرکہ : دو کھانے کے چمچ
میدہ : دو کھانے کے چمچ
کوکنگ آئل : دو کھانے کے چمچ
مارجرین یا مکھن: تین کھانے کے چمچ
پکانے کا وقت : ایک گھنٹہ
تیاری کا وقت : ایک گھنٹہ
افراد : چھ سے سات کے لئے
Mutton Leg Roast With Pepper Sauce
ترکیب
بکرے کی ران کو دھو کر اچھی طرح خشک کر لیں اور اس میں دونوں طرف گہرے کٹ لگا لیں
تین انچ ادرک کے ٹکڑے اور چھ جوئے لہسن کو کچل لیں اور اس کے ساتھ کوکنگ آئل ، نمک ، قلمی شورہ اور مصری ملالیں اور اس کو ران پر اچھی طرح مل دیں
آدھے سے ایک گھنٹہ رکھیں ، جب گوشت کا اپنا پانی نکلنے لگے تو اسے پکنے رکھ دیں ۔ درمیانی آنچ سے پکاتے ہوئے آنچ ہلکی کر دیں
جب ران اچھی طرح گل جائے اور آدھی پیالی یخنی رہ جائے تو اسے چھان کر الگ نکال لیں اور ران کو ٹرے میں رکھ لیں
فرائینگ پین میں مارجرین یا مکھن کو ہلکا سا پگھلا لیں ، اس میں باریک چوپ کی ہوئی پیاز کو نرم ہونے تک فرائی کریں پھر اس میں کچلا ہوا لہسن ادرک اور کالی مرچ ڈال کر فرائی کریں
اس میں میدہ ڈالتے ہوئے بھونیں ،پھر ران کی بچی ہوئی یخنی ڈالتے ہوئے ہلکا سا گاڑھا ہونے تک پکا ئیں اور سرکہ ڈال کر چولہے سے اتار لیں
پریزنٹیشن
گرم گرم ساس کو روسٹ ران پر ڈالیں اور فرائی کیے ہوئے آلو یا حسب پسند سبزیوں کے ساتھ پیش کریں


0 آراء Blogger 0 Facebook

ایک تبصرہ شائع کریں

 
UrduCookBook © 2013. All Rights Reserved. Powered by VebKraze
Top