Header

اجزاء
خشک دودھ کا پأوڈر  :چار کھانے کے چمچ
کھجور  :آدھا کلو
بادام پستے : ایک پیالی
کاٹج چیز:آدھی پیالی

ڈبل روٹی کا چورا:چار کھانے کے چمچ
تیاری کا وقت : ۱۰ سے۱۵ منٹ
پکانے کا وقت : ۱۰ سے ۱۵منٹ
افراد : ۱۰سے ۱۲کےلیے
Dates Balls Sweet

ترکیب
کھجوروں کو چیرا لگا کر ان کی گٹھلیاں نکال دیں پھر انہیں دھو کر پین میں ڈالیں اورآدھی پیالی پانی ڈال دیں
ہلکی آنچ پر اتنی دیر پکائیں کہ اچھی طرح گل جائیں۔چولہے سے اتارکر انہیں اچھی طرح لکڑی کے چمچ کے ساتھ میش کر لیں اور ساتھ ساتھ دودھ کا پاؤڈر ملاتے جائیں
بادام پستوں کو باریک کاٹ لیں اور اس میں ڈبل روٹی کا چورا ملا کر رکھ لیں
کھجورکے مکسچر کے دو چمچ ہاتھ میں لے کر اس کا گولا بنا لیں اور اس کے درمیان میں ایک چائے کا چمچ کاٹج چیز رکھ کر اسے بند کردیں
ان گولوں کو بادام پستوں میں رول کرکے فریج میں رکھ دیں
پریزنٹیشن
اس مزیدار اور غزائیت سے بھرپور میٹھے کا سحر و افطار میں لطف اٹھائیں


0 آراء Blogger 0 Facebook

ایک تبصرہ شائع کریں

 
UrduCookBook © 2013. All Rights Reserved. Powered by VebKraze
Top