Header

اجزاء
کھویا : ایک پیالی
میدہ:ایک پیالی
انڈے : دو عدد
آم : دو عدد
دودھ : آدھی پیالی
نمک : چٹکی بھر
زعفران یا زردے کا رنگ : ایک چٹکی
چینی : آدھی پیالی
بناسپتی گھی : حسب ضرورت
فریش کریم : حسب پسند
پکانے کا وقت : ۲۰ سے ۲۵ منٹ
تیاری کا وقت : ۱۰ منٹ
افراد : ۳ سے ۴ کے لئے
Stuffed Mango Malpura 
ترکیب
کھوئے کو چورا کر لیں اور اس میں تھوڑا تھوڑا کر کے میدہ اور انڈہ ڈالتے جائیں ۔ پھر اس میں نمک ، زردے کا رنگ یا زعفران اور دودھ ڈال کرآمیزہ تیار کر لیں، ڈھک کر دس سے پندرہ منٹ کے لئے گرم جگہ پر رکھ دیں
آم کو صاف دھو کر ایک آم کا رس نکال لیں اور ایک آم کے خوبصورت سے ٹکڑے کاٹ کر رکھ لیں
چینی اور آم کے رس کو اچھی طرح ملا کر ہلکی آنچ پر پکا نے رکھ دیں اور اس دوران صاف توے یا فرائنگ پین میں برش کی مدد سے بناسپتی گھی لگا کر ہلکی آنچ پر رکھ دیں
تیار کئے ہوئے میدے کے آمیزے کو ایک مرتبہ پھینٹ لیں اور آدھی پیالی لے کر فرائنگ پین میں پھیلا کر ڈال دیں
دو سے تین منٹ بعد جب ایک طرف سے سنہرا ہو جائے تو پلٹ کر دوسری طرف سے سنہرا کر لیں۔اسی طرح سارے مال پورے پین کیک کی طرح بنا کر رکھ لیں
چینی کا شیرہ گاڑھا ہونے پر آ جائے توچولہے سے اتار لیں
پریزنٹیشن
مال پورے کو پلیٹ میں سجا کراوپر سے گرم چینی کا شیرہ ڈال دیں ۔ کریم اور آم کے ٹکڑوں کے ساتھ سجا کر پیش کریں


0 آراء Blogger 0 Facebook

ایک تبصرہ شائع کریں

 
UrduCookBook © 2013. All Rights Reserved. Powered by VebKraze
Top