Header

                                                        اجزاء
نٹیلا چاکلیٹ : ڈیڑھ پیالی
میدہ:ایک پیالی
چینی : ایک پیالی
انڈے:تین عدد
فریش کریم : ایک پیالی
بیکنگ پأوڈر : ایک چائے کا چمچ
مارجرین یا مکھن:آدھی پیالی
اخروٹ کی گری:آدھی پیالی
بیکنگ کا وقت : بیس سے پچیس منٹ
تیاری کا وقت : ۱۰ سے ۱۵ منٹ

افراد: ۵ سے۶ کے لئے
Nutella Chocolate Cake

ترکیب
میدے میں بیکنگ پأوڈر ملا کر چھان لیں اور چینی کو صاف خشک گرائینڈر میں پیس لیں
بڑے پیالے میں میدہ ، چینی ، انڈے ، مارجرین یا مکھن اور آدھی پیالی نٹیلا چاکلیٹ ڈالیں اور اسے الیکٹرک بیٹر کی مدد سے پھینٹیں
اس دوران اوون کو ۱۸۰ ڈگری سینٹی گریڈ پر گرم کر لیں اور کیک پین کو چکنا کر لیں
تیار کئےہوئے مکسچر کو کیک پین میں ڈالیں اور اوون میں رکھ کر بیس ساے پچیس منٹ کے لئےبیک کر لیں
کریم کو یخ ٹھنڈا کر لیں اور اسے پھینٹ کر اس میں نٹیلا چاکلیٹ ڈال کر دوبارہ پھینٹ لیں
کیک کو اوون سے نکال کر رکھیں اور ہلکا سا ٹھنڈا ہونے پر اس پر تیار کی ہوئی نٹیلا کریم ڈال دیں
پریزنٹیشن
چھوٹے ٹکرے کی ہوئی اخروٹ کی گری سے یخ ٹھنڈا کرکے پیش کریں


0 آراء Blogger 0 Facebook

ایک تبصرہ شائع کریں

 
UrduCookBook © 2013. All Rights Reserved. Powered by VebKraze
Top