اجزاء
|
|
چنےکی دال: ایک پیا لی
|
قیمہ: آدھا کلو
|
ادرک پسا ہوا: ایک کھانے کا چمچ
|
نمک : حسب ذائقہ
|
پیاز:دو عدد درمیانی
|
لہسن کے جوئے : چار سے چھ عدد
|
سفید زیرہ : ایک کھانے کا چمچ
|
ثابت لال مرچیں: آٹھ سے دس عدد
|
دہی : دو کھانے کے چمچ
|
ثابت دھنیا : ایک کھانے کا چمچ
|
کوکنگ آئل : آدھی پیالی
|
مکس گرم مصالحہ پسا ہوا:ایک چائے کا
چمچ
|
پکانے کا وقت : پینتیس سے چالیس منٹ
|
تیاری کا وقت : دس سے پندرہ منٹ
|
افراد : پانچ سے چھ عدد کے لئے
|
|
ترکیب
|
|
چنے کی دال کو دھو کر ایک گھنٹے کے لئے دو پیالی گرم پانی
میں بھگو کر رکھ دیں ، قیمے کو دھو کر چھلنی میں رکھ کر خشک کر لیں۔ ایک پیاز کو
موٹا کاٹ لیں اور ایک پیاز کو باریک کاٹ کر رکھ لیں
پین میں دال کو پانی سمیت ڈال کر درمیانی آنچ پر ابالنے
رکھیں اور ابال آنے پر آنچ ہلکی کر کے دس سے پندرہ منٹ تک ابلنے دیں
پھر اس میں قیمہ ، ادرک ، موٹی کٹی ہوئی پیاز، لال مرچیں
اور دھنیا شامل کر دیں۔ ہلکی آنچ پر اتنی دیر پکائیں کہ دال اچھی طرح گل جائے
اور پانی مکمل طور پر خشک ہو جائے ۔ نمک ڈال کر اچھی طرح ملالیں
فرائینگ پین میں کوکنگ آئل کو تین سے چار منٹ گرم کریں
اور باریک کٹی ہوئی پیاز اور کٹے ہوئے لہسن کے جوُوں کو سنہرا فرائی کر لیں
آخر میں اس میں زیرہ ڈال کر کڑ کڑالیں اور تیار کئے ہوئے
قیمے پر بگھار لگا دیں۔ پسا ہوا گرم مصالحہ چھڑک کر چار سے پانچ منٹ کے لیے دم
پر رکھ دیں
|
|
پریزنٹیشن
|
|
اس منفرد ڈش کا رمضان میں پراٹھے یا پوریوں کے ساتھ حسب
پسند سحر میں لطف اٹھائیں
|
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
0 آراء Blogger 0 Facebook
ایک تبصرہ شائع کریں