Header

اجزاء
چاول : تین پیا لی
کالے چنے : ڈیڑ ھ   پیا لی
میٹھا سوڈا : آدھا چائے کا چمچ
لہسن پسا ہوا : ایک کھا نے کا چمچ
پیاز : دو عدد درمیانی
نمک : حسب ذائقہ
زیرہ : ایک چائے کا چمچ
کٹی ہوئی لال مرچ : ایک چائے کا چمچ
کوکنگ آئل : چار کھانے کے چمچ
دہی : آدھی پیالی
پکانے کا وقت : آدھا گھنٹہ
تیاری کا وقت : ۱  گھنٹہ
افراد : ۴  سے پانچ کے لئے
kalay chanay ka pulao

ترکیب
چنوں کو صاف دھو کر گرم پانی میں بھگو دیں اور اس میں میٹھا سوڈا ڈال دیں  ۔ دو گھنٹے کے بعد اس پانی کو پھینک کر تین پیالی گرم پانی ڈال کر چنوں کو ابال کر اچھی طرح گلا لیں
چاولوں کو دھو کر پندرہ سے بیس منٹ بھگو کر رکھ دیں پیاز کو باریک کاٹ لیں
پین میں کوکنگ آئل کو درمیانی آنچ پر دو سے تین منٹ گرم کریں اور اس میں پیاز کو سنہرا فرائی کرلیں
آدھی پیاز نکال کر پھیلاکر رکھ دیں اور بقیہ پیاز میں لہسن اور زیرہ ڈال کر ایک سے دو منٹ فرائی کریں ۔ پھر اس میں چنے لال مرچ اور دہی ڈال کر بھونیں
چاولوں کو پانی سے نکال کر اس مصالحے کے ساتھ بھونیں اور تین سے چار پیالی پانی اور نمک ڈال دیں۔ اچھی طرح ملا کر درمیانی آنچ پر پکنے رکھ دیں
پانی خشک ہونے پر دوبارہ سے ملا کر اوپر سے تلی ہوئی پیاز چھڑک دیں ۔ ہلکی آنچ پر پانچ سے سات منٹ دم پر رکھ دیں
پریزنٹیشن
اس مزیدار اور مختلف سی ڈش کو آلو بخارے کی چٹنی کے ساتھ پیش کریں۔ اس کا ذائقہ اور غذائیت بڑھانے کے لئے اس میں ۲۰۰ گرام ہاتھ کا کٹا ہوا  قیمہ بھی شامل کیا جا سکتا ہے


0 آراء Blogger 0 Facebook

ایک تبصرہ شائع کریں

 
UrduCookBook © 2013. All Rights Reserved. Powered by VebKraze
Top