Header

اجزاء :
جیلاٹن پأوڈر : ڈیڑھ کھانے چمچ
آڑو : ۶ سے ۷ عدد درمیانے
فریش کریم : تین پیالی
چینی : آدھی پیالی
بادام کا ایسنس : چند قطرے
آئیسنگ شوگر : ایک پیالی
پودینے کے پتے : حسب پسند
لیمن فوڈ کلر : حسب پسند
ٹھنڈا کرنے کا وقت : ۱۵ سے ۲۰ منٹ
تیاری کا وقت : ۱۵ سے ۲۰ منٹ

افراد : ۵سے۶کےلیے
Peach Folls

ترکیب :
جیلاٹن پأوڈر کو آدھی پیالی گرم پانی میں ڈال کر رکھ دیں ۔آڑؤوں کو کاٹ کر چھوٹے ٹکڑے کاٹ لیں
بلینڈر میں آڑو اور چینی ڈال کر بلینڈ کر لیں اور پیالے میں نکال کر رکھ لیں
فریش کریم کو بڑے سائز کے صاف خشک پیالےمیں نکال کر اس میں آئسنگ شوگر ڈالیں اور اسے دس منٹ کے لیے فریزر میں رکھ کر ٹھنڈا کر لیں
فریزر سے نکال کر اس میں ایسنس ڈالیں اور اسے الیکٹرک بیٹر کی مدد سے اچھی طرح گارھی ہونے تک پھینٹ لیں
پانی میں گھلے ہوے جیلاٹن کو آڑو کے مکسچر میں ڈال کر پھینٹ لیں پھر اس مکسچر کو پھینٹی ہوئی کریم میں ڈالیں اور حسب پسند فوڈ کلر ڈال کر ملا لیں
پریزنٹیشن :
خوبصورتی سے گلاس میں ڈال کر آڑو کے باریک سلائسز اور پودینے کے پتوں سے سجا کر پیش کریں

0 آراء Blogger 0 Facebook

ایک تبصرہ شائع کریں

 
UrduCookBook © 2013. All Rights Reserved. Powered by VebKraze
Top