اجزاء
|
|
نمک : حسب ذائقہ
|
کلیجی : آدھا کلو
|
پیاز:دو عدد درمیانی
|
ادرک لہسن پسا ہوا: ایک کھانے کا
چمچ
|
پیاز:دو عدد درمیانی
|
لہسن کے جوئے : چار سے چھ عدد
|
ہلدی : ایک چائے کا چمچ
|
پسی ہوئی لال مرچ : ایک کھانے کا
چمچ
|
ٹماٹر : دو عدد درمیانے
|
پسا ہوا دھنیا : ایک چائے کا چمچ
|
کوکنگ آئل : آدھی پیالی
|
دہی : چار کھانے کے چمچ
|
پکانے کا وقت : بیس سے پچیس منٹ
|
تیاری کا وقت : دس سے پندرہ منٹ
|
افراد : تین سے چار کے لئے
|
|
ترکیب
|
|
کلیجی کے چھوٹے ٹکڑے کر لیں اور انہیں دھو کر فریج میں
رکھ دیں ۔ ایک پیاز کو باریک کاٹ لیں اور ایک پیاز کو پیس کر رکھ لیں
پین میں کوکنگ آئل کو درمیانی آنچ پر گرم کریں اور باریک
کٹی ہوئی پیاز کو فرائی کرنے ڈالیں
کلیجی پر نمک ، ادرک لہسن اور لال مرچ لگا کر رکھ دیں ۔ پیاز
سنہری ہونے لگے تو اس میں پسی ہوئی پیاز،ہلدی ، دھنیا اور دہی ڈال کر بھونیں
مصالحے سے جب تیل علحدہ ہونے لگے تو اس میں ٹماٹر ڈال کر
بھونیں اور ساتھ ہی کلیجی بھی شامل کریں
آنچ تیز کر کے اتنی دیر بھونیں کہ تیل علحدہ ہو جائے (خیال
رہے کہ کلیجی کو زیادہ پکنے نہیں دینا ورنہ سخت ہو جائے گی)
|
|
پریزنٹیشن
|
|
اس مزیدار کلیجی کو پوری پراٹھے کے ساتھ پیش کریں
|
|
پوری پراٹھے بنانے کا طریقہ
|
|
آدھی پیالی میدے کو دو کھانے کے چمچ بناسپتی گھی ڈال کر
بھونیں۔ خوشبو آنے پر اس میں ایک کھانے کا چمچ چینی ڈال کر ملا کر چولہے سے
اتار لیں۔ ٹھنڈا ہونے پر لکڑی کا چمچ چلاتے ہوئے اس میں ایک انڈا ملا لیں ۔دو پیالی
میدے میں چٹکی بھر نمک ملا کر گوندھ لیں اور اس کے پیڑے بنا لیں، ہر پیڑے کے درمیان
میں تھوڑا سا تیار کیا ہوا حلوہ رکھ کر بند کر دیں اور ہلکے ہاتھ سے بیل لیں۔ ان
پراٹھوں کو پھلیے ہوئے فرائینگ پین میں گرم گھی میں سنہری فرائی کرلیں۔
|
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
0 آراء Blogger 0 Facebook
ایک تبصرہ شائع کریں