Header

اجزاء
نمک : حسب ذائقہ
قیمہ:۲۰۰گرام
سادہ آٹا : ڈیڑھ پیالی
ادرک لہسن پسا ہوا  :ایک کھانے کا چمچ
پیاز : ایک عدد درمیانی
چاول کا آٹا : آدھی پیالی
گرم مصالحہ پسا ہوا: ڈیڑھ چائے کا چمچ
پسی ہوئی لال مرچ: ایک چائے کا چمچ
ہری مرچیں:چار سے چھ عدد
کارن فلار:ایک کھانے کا چمچ
تیاری کا وقت:۲۰ سے ۲۵ منٹ
کوکنگ آئل: حسب ضرورت
افراد : ۱۲ سے ۱۵ کے لئے
فرائنگ کا وقت : ۲۰ سے ۲۵ منٹ
Stuffed Mince Rolls
ترکیب
گہرے تسلے میں دونوں طرح کا آٹا ، نمک، لال مرچ ، آدھا چائے کا چمچ گرم مصالحہ اور دو کھانے کے چمچ کوکنگ آئل ڈال کر اچھی طرح ملائیں اور سادہ پانی کی مدد سے نرم گوندھ لیں ۔ ململ کے گیلے کپڑے میں لپیٹ کر پندرہ سے بیس منٹ کے لئے رکھ لیں
قیمے کو صاف دھو کرپین میں ڈالیں اور اس میں نمک ، باریک چوپ کی ہوئی پیاز ، ادرک لہسن اور آدھی پیالی پانی ڈال کر پکنے رکھ دیں
جب پانی خشک ہو نے پر آ جائے تو اس میں باریک کٹی ہوئی مرچیں اور گرم مصالحہ ڈال کر ملائیں اور کارن فلار کو دو چمچ پانی میں گھول کر ملالیں۔اچھی طرح مکس کرکے چولہے سے اتار لیں
گندھے ہوئے آٹے کے چھوٹے چھوٹے پیڑے بنا لیں اور ان کو پوری کی طرح بیل کر موٹی سیخ پر رول کر دیں
کڑاھی میں کوکنگ آئل کو گرم کریں اور اس میں رول کو ہلکا سنہرا فرائی کریں پھر ٹھنڈا کرکے احتیاط ساے سیخ پر سے اتار لیں اور دوبارہ سے کڑاھی میں ڈالیں تاکہ اندر سے اچھی طرح فرائی ہو جائے
پریزنٹیشن
ان رولز میں تیار کئے ہوئے قیمے کو بھر دیں اور چٹنی اور کیچپ کے ساتھ پیش کریں


0 آراء Blogger 0 Facebook

ایک تبصرہ شائع کریں

 
UrduCookBook © 2013. All Rights Reserved. Powered by VebKraze
Top