Header

اجزاء
چاول کا آٹا : ایک پیالی
پالک : آدھا کلو
نمک : حسب ذائقہ
آلو : ایک عدد درمیانہ
پیاز : ایک عدد درمیانی
پسا ہوا لہسن : ایک چائے کا چمچ
کالی مرچ پسی ہوئی : آدھا چائے کا چمچ
انڈے کی سفیدی : دو عدد
ہرا دھنیا : آدھی گٹھی
چیڈر چیز : آدھی پیالی
مارجرین یا مکھن : ایک کھانے کا چمچ
تازہ لال مرچ : دو سے تین عدد
تیاری کا وقت : آدھا گھنٹہ
کوکنگ آئل : حسب ضرورت
افراد : ۴ سے ۶ افراد کے لئے
پکانے کا وقت : آدھا گھنٹہ
Spanish Pan Cake 
ترکیب
پالک کے ڈنٹھل کھول کر صاف دھو لیں اور انہیں ابلتے ہوئے پانی میں تین سے چار منٹ رکھ کر ٹھنڈے پانی میں ڈال دیں ۔ چھلنی میں رکھ کر اچھی طرح خشک کر لیں اور ڈنٹھل کاٹ کر پالک کے پتوں کو باریک چوپ کر لیں
پین میں مارجرین یا مکھن ڈال کر پگھلا لیں اور اس میں باریک چوپ کی ہوئی پیاز اور لہسن ڈال کر دو سے تین منٹ فرائی کریں
پھر نمک ، کالی مرچ اور کش کئے ہوئے آلو ڈال کر ہلکی آنچ پر ڈھک دیں۔ آلو گلنے پر آ جائے تو پالک ڈال کر اچھی طرح بھون کر اتار لیں اور کٹی ہوئی لال مرچ چھڑک دیں
پین کیک بنانے کے لئے انڈے کی سفیدیوں میں آدھی پیالی پانی ملا کر پھینٹ لیں ، اس میں تھوڑا تھوڑا کرکے چاول کا آٹا اور نمک ڈال کر اچھی طرح ملا لیں
نان اسٹک فرائینگ پین کو گرم کر کے اس میں کوکنگ آئل لگا لیں اور تھوڑا سا پین کیک کا آمیزہ ڈال کر پھیلا لیں
ایک منٹ پکا کر جب کناروں سے اٹھنے لگے تو پلٹ کر آدھا منٹ پکائیں اور فرائنگ پین سے نکال لیں
اسی طرح سے پین کیک تیار کرکے ان کے درمیان میں پالک کا آمیزہ رکھ کر ان کو فولڈ کر لیں
اوون کو ۱۸۰ ڈگری سینٹی گریڈ پر گرم کر لیں اور پین کیک کو اوون پروف ڈش میں رکھ کر اوپر سے کش کیا ہوا چیز چھڑک دیں
دس سے پندرہ منٹ بیک کرکے نکال لیں اور باریک کٹا ہوا ہرا دھنیا چھڑک دیں
پریزنٹیشن
یہ گرم گرم مزیدار پین کیک شام کی چائے پر یا افطار کے وقت بہت مزہ دیں گے


0 آراء Blogger 0 Facebook

ایک تبصرہ شائع کریں

 
UrduCookBook © 2013. All Rights Reserved. Powered by VebKraze
Top