Header

اجزاء
نمک : دو کھانے کے چمچ
کچے آم (کیریاں) : ایک کلو
ہلدی : ایک کھانے کا چمچ
لہسن کے جوئے : پندرہ سے بیس عدد
دھنیا : دو کھانے کے چمچ
کٹی ہوئی لال مرچ : دو کھانے کے چمچ
رائی : ایک چائے کا چمچ
زیرہ : دو کھانے کے چمچ
کلونجی : ایک چائے کا چمچ
میتھی دانہ : ایک چائے کا چمچ
ہری مرچیں : پندرہ سے بیس عدد
سونف : ایک کھانے کا چمچ
تیاری کا وقت : ایک گھنٹہ
کنولا آئل : تین پیالی
Mango Pickle 
ترکیب
آم (کیریوں) کو اچھی طرح دھو کر صاف کپڑے سے خشک کر لیں،پھر ہر آم کے آٹھ آٹھ ٹکڑے کرکے گٹھلیاں نکال لیں یا چاہیں تو چھیل کر باریک باریک کاٹ لیں ۔ہری مرچوں اور لہسن کو بھی دھو کر صاف کپڑے سے خشک کر لیں اور ہری مرچوں کے درمیاں چیرا لگا لیں
ان سب چیزوں کو بڑے پیالے میں ڈال کر ان پر نمک اور ہلدی ڈالیں اور لکڑی کے چمچ سے اچھی طرح ملا لیں ۔ ہری مرچوں اور لہسن کو بھی آم میں شامل کر دیں ۔ پھر ان سب کو ململ کے کپڑے پر پھیلا کر دھوپ میں تین سے چار دن تک رکھ دیں ، نیچے اخبار بچھا دیں تاکہ پانی اچھی طرح خشک ہو جائے۔مٹی سے محفوظ رکھنے کے لیے ململ کے کپڑے سے ڈھانپ دیں
دھنیا ، زیرہ ، سونف ، رائی ، کلونجی اور میتھی دانے کو موٹا کوٹ لیں اور اس میں لال مرچیں ملالیں
ایک پیالی کنولا آئل کو کڑاھی میں درمیانی آنچ پر چار سے پانچ منٹ تک گرم کریں پھر چولہے سے اتار کر آٹھ سے دس منٹ تک رکھ دیں
کٹا ہوا تمام مصالحہ کنولا آئل میں ڈال کر لکڑی کے چمچ سے اچھی طرح ملائیں،پھر اس میں آم ، لہسن اور ہری میرچیں ڈال کر اچھی طرح ملائیں ۔ اس مکسچر کو مکمل طور پرٹھنڈا ہونے دیں پھر مٹی یا شیشے کے مرتبان میں بھر کر رکھ دیں
تقریباآٹھ سے دس گھنٹے کے بعد بقیہ کنولا آئل کو درمیانی آنچ پر سات سے آٹھ منٹ تک اچھی طرح گرم کر کے چولہے سے اتار لیں ۔ جب مکمل ٹھنڈا ہو جائے تو اچار کے مرتبان میں کناروں سے ڈال دیں
مرتبان پر ڈھکن کے بجائے ململ کا کپڑا باندھ دیں اور چار سے چھ دن تک روزانہ صبح سے شام تک مرتبان کو دھوپ میں رکھیں، لکڑی کے صاف ستھرے چمچ سے الٹ پلٹ کرتے رہیں ۔ چار سے چھ دن کے بعد اچار کھانے کے لیے تیار ہے
پریزنٹیشن
اچھی طرح ملا کر پیالی میں نکالیں۔ دال اور ابلے ہوئے چاولوں لے ساتھ پیش کریں
ٹپ  :   اچار کو دیر تک محفوظ رکھنے کے لئے اس کو بناتے ہوئےہر مرحلے پر صفائی کو بے حد خیال رکھیں ۔ تیل کی مقدار اتنی ہو کہ کیریوں کے اوپر تک رہے
نوٹ  : کھٹا زیادہ پسند کرنے والےاس میں مکمل تیار ہونے کے بعد آدھی  پیالی سفید سرکہ شامل کر لیں


0 آراء Blogger 0 Facebook

ایک تبصرہ شائع کریں

 
UrduCookBook © 2013. All Rights Reserved. Powered by VebKraze
Top