Header

اجزاء
پسا ہوا لہسن اور ادرک : ایک کھانے کا چمچ
چکن بریسٹ : آدھا کلو
ٹماٹر : ایک عدد
نمک : حسب ذائقہ
پیاز : دو عدد درمیانی
ٹماٹر کا پیسٹ  :دو کھانے کے چمچ
پسا ہوا دھنیا : ایک چاۓ کا چمچ
پیپریکا پاوڈر : ایک چاۓ کا چمچ
چیڈر چیذ : حسب پسند
 ڈبل روٹی کے سلائس:دو عدد
پکانے کا وقت : ۱۰ سے ۱۲ منٹ
سن فلاور آئل:حسب ضرورت
افراد : ۸ سے ۱۰ عدد
تیاری کا وقت : ۳۵ سے ۴۰ منٹ
Arabic Kabab

ترکیب
چکن کو دھو کر اس کی چھو ٹی بوٹیا ں کر لیں ، پیاز اور ٹماٹر کو باریک چوپ کر لیں ۔پین میں دو کھانے کے چمچ سن فلاور آئل ڈال کر درمیانی آنچ پر گرم کریں اور اس میں پیاز کو ہلکا سنہرا فرائی کر لیں ۔ پھر اس میں ادرک لہسن ڈال کر ایک سے دو منٹ فرائی کریں ۔ چکن کی بوٹیاں اور نمک ڈال کر ڈھک دیں ۔ درمیانی آنچ پر پکاتے ہوے جب چکن کی رنگت تبدیل ہونے لگے تو اس میں کٹے ہوے ٹماٹر،پیپریکا ،دھنیا اور ٹماٹر کا پیسٹ ڈال کر بھونیں ۔ چکن کی بوٹیوں کو ساتھ ساتھ کچلتے رہیں ، یہاں تک کہ پانی اچھی طرح خشک ہو جائے اور چکن کا پیسٹ سا بن جائے ۔چولہے سے اتار کر ٹھنڈا کرنے کے لیے رکھ دیں ۔ ڈبل روٹی کے سلائسز کو اوون میں ٹوسٹ کر کے ٹھنڈا کریں پھر چاپر میں پیس کر چکن میں ملا دیں ۔ اس مکسچر کے لمبے کباب بنائیں اور درمیان میں چیڈر چیز رکھ کر اچھی طرح دبا دیں۔دس سے پندرہ منٹ فریج میں رکھنے کے بعد سن فلاور آئل میں سنہرے فرائی کر لیں۔
پریزنٹیشن
حسب پسند چٹنی یا ٹماٹو کیچپ کے ساتھ گرم گرم کباب کو پیش کریں۔


Next
جدید تر اشاعت
Previous
This is the last post.

0 آراء Blogger 0 Facebook

ایک تبصرہ شائع کریں

 
UrduCookBook © 2013. All Rights Reserved. Powered by VebKraze
Top