Header

اجزاء
نمک : حسب ذائقہ
چکن : ۷۵۰ گرام
ثابت لال مرچیں:۶سے ۸ عدد
لہسن کے جوئے : ۱۰ سے ۱۲ عدد
سرکہ : چارکھانے کے چمچ
سفیدزیرہ : ایک چائے کا چمچ
انڈے : دو عدد
آلو:۳ عدد درمیانے
کنولا آئل : حسب ضرورت
کالی مرچ کٹی ہوئی : ایک چائے کا چمچ
تیاری کا وقت : ایک گھنٹہ
دہی : ایک پاؤ
افراد : ۲سے ۳کےلیے
پکانے کا وقت: ۳۵سے۴۰منٹ
Baked Chicken Arabic

ترکیب
چکن کو تکے کی طرح کٹوا لیں اور اس کو دھو کر اس میں گہرے کٹ لگوائیں
لہسن کے جوئوں، لال مرچوں اور سفید زیرے کو توے پر بھون لیں اور گرائینڈر میں پیس لیں ۔ پھر اس میں تین کھانے کے چمچ سرکہ اور دو کھانے کے چمچ کنولا آئل ڈال کر ملائیں تا کہ یہ پیسٹ بن جائے
تکوں کو اس پیسٹ سے میرینیٹ کر کے فریج میں رکھ دیں
آلوؤں کو چھیل کر فرنچ فرائز کی طرح کاٹ لیں اور انہیں ابلتے ہوے پانی میں نمک اور سرکہ ڈال کر تین سے چار منٹ ابال لیں
پانی سے نکال کر اوپر سے ٹھنڈا پانی بہا دیں اور ان پر نمک اور کالی مرچ چھڑک کر انہیں الو مینیم فوائل سے ڈھک کر رکھ دیں
فرایئنگ پین میں دو سے تین کھانے کے چمچ کنولا آئل کو درمیانی آنچ پر گرم کریں اور اس میں تکوں کو ڈال کر ڈھک دیں
پانچ سے سات منٹ بعد ان کا اپنا پانی نکلنے لگے تو دہی پھینٹ کر ڈال دیں اور ہلکی آنچ پر پکنےدیں
دہی کا پانی خشک ہونے تک چکن گل جائے تو اسے چولہے سے اتارلیں اور اوون پروف ڈش میں ڈال دیں
کٹے ہؤے آلوؤں کو چاروں طرف لگائیں اور اوپر سے پھینٹا ہوا انڈہ پھیلا کر ڈال دیں آخر میں اوپر سے دو کھانے کے چمچ کنولا آئل ڈال دیں
پہلے سے گرم کیے ہؤے اوون میں ۱۵۰ ڈگری سینٹی گریڈ پر ۱۰ سے ۱۲ منٹ بیک کرکے نکال لیں
پریزنٹیشن
اوون سے گرم گرم نکال کر تاہینی ساس کے ساتھ منفرد چکن کا مزہ اٹھائیں ۔ یا چکن کو پکانے کے بعد اس کے گوشت کو ہڈی سے علحدہ کر لیں اور فرنچ فرائز کے ساتھ بیکنگ ڈش میں تہہ لگا کر بیک بھی کیا جا سکتا ہے


0 آراء Blogger 0 Facebook

ایک تبصرہ شائع کریں

 
UrduCookBook © 2013. All Rights Reserved. Powered by VebKraze
Top