Header

اجزاء
فرنچ بینز : ۱۰۰ گرام
مچھلی کے قتلے : آدھا کلو
نمک : حسب ذائقہ
پالک : ۱۰۰گرام
کٹی ہوئی لال مرچ : ایک چائے کا چمچ
پسا ہوا لہسن : ایک چائے کا چمچ
کالی مرچ پسی ہوئی : آدھا چائے کا چمچ
چکن کی یخنی : ایک پیالی
میدہ : حسب ضرورت
لیموں کا رس : دو کھانے کے چمچ
تیاری کا وقت : دس سے پندرہ منٹ
اولیو آئل : دو کھانے کے چمچ
افراد : دو سے تین کے لئے
پکانے کا وقت : پندرہ سے بیس منٹ
Spainch Beans Fish 
ترکیب
مچھلی کے قتلوں کو صاف دھو کر رکھ لیں، ایک پیالے میں ایک کھانے کا چمچ اولیو آئل ، نمک ، کالی مرچ اور لہسن کو اچھی طرح ملائیں اور مچھلی کے قتلوں پر پیسٹ کر دیں
پالک اور فرنچ بینز کو دھو کر کاٹ لیں، ابلتے ہوئے پانی میں پالک کو دو منٹ ابال کر ٹھنڈے پانی میں ڈال دیں
اولیو آئل کو فرائینگ پین میں ڈالیں اور مچھلی کے قتلوں پر ہلکا سا خشک میدہ چھڑک کر سنہری فرائی کر لیں
اسی فرائینگ پین میں چکن کی یخنی ، لیموں کا رس اور لال مرچ ڈال کر ہلکی آنچ پر ابالیں اور ابال آنے پر اس میں بلانچ کی ہوئی پالک اور فرنچ بینز ڈال دیں
تین سے چار منٹ پکا کر اس ساس کو مچھلی کے قتلوں پر ڈال دیں
پریزنٹیشن
اس منفرد ڈش کو بچے اور بڑے دونوں ہی انجوائے کریں گے


0 آراء Blogger 0 Facebook

ایک تبصرہ شائع کریں

 
UrduCookBook © 2013. All Rights Reserved. Powered by VebKraze
Top