Header

اجزاء
نمک : حسب ذائقہ
بکرے کی ران :ڈیڑھ سے دو کلو
پیاز : دو عدد درمیانی
ادرک لہسن پسا ہوا : تین کھانے کے چمچ
پسا ہوا ناریل : دو کھانے کے چمچ
ثابت لال مرچیں : دس سے بارہ عدد
بادام : آدھی پیالی
خشخاش : دو کھانے کے چمچ
دہی : ایک پیالی
پستے : آدھی پیالی
چاٹ مصالحہ : ایک چائے کا چمچ
پسا ہوا گرم مصالحہ : ایک کھانے کا چمچ
پکانے کا وقت : ایک گھنٹہ
بناسپتی گھی یا کوکنگ آئل : آدھی پیالی
افراد : پانچ سے چھ کے لئے
تیاری کا وقت : ڈیڑھ گھنٹہ
Shehan Shahi Roast Raan
ترکیب
ران کو صاف دھو کر دونوں طرف سے گہرے کٹ لگا لیں اور اس پر نمک اور ادرک لہسن مل کر آدھے گھنٹے کے لئے رکھ دیں
پیز کو کانٹے میں لگا کر چولہے پر بھون لیں، ٹھنڈی کر کے چھیل لیں اور اس میں ناریل ، خشخاش ، بادام، پستے اور لال مرچوں کو بھون کر شامل کرلیں
گرائینڈر میں باریک پیس کر اس مصالحے کو دہی میں ملا لیں اور ران کو اس سے اچھی طرح میرینیٹ کر لیں
ایک گھنٹہ رکھنے کے بعد اس پر بناسپتی گھی یا کوکنگ آئل گرم کرکے ڈالیں اور ڈھک کر درمیانی آنچ پر پکنے دیں
پانچ سے سات منٹ بعد جب پکنے پر آ جائے تو آنچ ہلکی کر دیں ، ران کا اپنا پانی خشک ہونے پر اسے اچھی طرح بھون لیں [چیک کر لیں اور  نہ گلنے کی صورت میں بھوننے سے پہلے تھوڑا سا پانی ڈال کر گلا لیں]
گرم مصالحہ اور چاٹ مصالحہ چھڑک کر ہلکی آنچ پر پانچ سے سات منٹ دم پر رکھ دیں
پریزنٹیشن
گرم گرم ڈش میں نکال کر رائتے اور سلاد کے ساتھ پیش کریں


Next
This is the most recent post.
Previous
قدیم تر اشاعت

0 آراء Blogger 0 Facebook

ایک تبصرہ شائع کریں

 
UrduCookBook © 2013. All Rights Reserved. Powered by VebKraze
Top