Header

اجزاء
نمک : حسب ذائقہ
چکن بریسٹ :آدھا کلو
لہسن : تین سے چار جوئے
ادرک : دو انچ کا ٹکڑا
بھنے ہوئے چنے : دو کھانے کے چمچ
پیاز : دو  عدد درمیانی
ہرا دھنیا : آدھی گٹھی
ہری مرچیں : تین سے چار عدد
پسا ہوا گرم مصالحہ: آدھا چائے کا چمچ
بادام پستے : آدھی پیالی
پسا ہوا ناریل : دو کھانے کے چمچ
کارن فلار: دو کھانے کے چمچ
بناسپتی گھی : حسب ضرورت
مکھن : دو کھانے کے چمچ
پکانے کا وقت : بیس سے پچیس منٹ
تیاری کا وقت :آدھا گھنٹہ
افراد : چار سے پانچ کے لئے
Kashmiri Chicken Koftay

ترکیب
کشمیری کوفتوں کی خاص بات یہ ہوتی ہے کہ ان کو ہاون دستےمیں کوٹ کر بنایا جاتا ہے
چکن بریسٹ کو صاف دھو کر خشک کر لیں اور اس کی چھوٹی بوٹیا ں کر لیں، ہاون دستے یا چاپر میں پہلے بھنے چنے ، ادرک لہسن ، پیاز،ہری مرچیں اور دھنیا ڈال کر پیسیں پھر اس میں تھوڑی تھوڑی چکن کی بوٹیاں ڈالتے ہوئے پیس کر یکجان کر لیں
پسے ہوئے مکسچر میں نمک ، کارن فلار ، ناریل اور مکھن ملا کر رکھ دیں۔بادام پستوں کو گرائینڈر میں باریک پیس کر اس میں گرم مصالحہ ملا لیں
ہاتھوں کو گیلا کرتے ہوئےکوفتے بنائیں اور ان کے درمیان میں بادام پستے کا مکسچر بھرتے ہوئے اچھی طرح بند کر دیں
گریوی بنانے کے لئے
دو باریک کٹی ہوئی پیاز کو بناسپتی گھی میں سنہری فرائی کر لیں۔ پھر آدھی پیالی دھی کو پھینٹ کر اس میں ایک کھانے کا چمچ پسا ہوا ادرک لہسن ، دو کھانے کے چمچ موٹا کٹا ہوا دھنیا زیرہ،ایک کھانے کا چمچ پسی ہوئی کشمیری مرچیں اور ایک چائے کا چمچ پساہوا گرم مصالحہ ڈال کر اچھی طرح ملائیں اور پیاز میں شامل کر دیں ۔ اتنی دیر بھونیں کہ گھی علحدہ ہو جائے پھراس میں ایک سے ڈیڑھ پیالی پانی ڈال دیں۔ گریوی کو ابال آجائے تو نمک ڈال کر کوفتے شامل کر دیں اور درمیانی آنچ پر آٹھ سے دس منٹ پکا کر ہلکی آنچ پر دو سے تین منٹ دم پر رکھ دیں۔ چکن کے کوفتے زیادہ دیر پکانے سے سخت ہو جائیں گے۔
پریزنٹیشن
گرم گرم ڈش میں نکال کر تازہ نان یا ابلے ہوئے چاولوں کے ساتھ پیش کریں


0 آراء Blogger 0 Facebook

ایک تبصرہ شائع کریں

 
UrduCookBook © 2013. All Rights Reserved. Powered by VebKraze
Top